Monday 9 March 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید نو کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی

چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور جہاں اس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں 3600 سے زیادہ افراد اس سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ چین اب تک اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جبکہ پاکستان میں اب تک اس سے متاثرہ 16 مریض سامنے آئے ہیں۔

خلاصہ
کورونا وائرس کا آغاز چین سے ہوا تھا اور اب یہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہےدنیا بھر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہےاٹلی میں کورونا وائرس سے خطرناک صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے اور ایک روز میں وائرس نے 133 افراد کی جان لے لی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید نو کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔اس وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3600 سے زیادہ ہےکورونا وائرس سے دنیا بھر کے بازار حصص بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور 2008 کے مالی بحران کے بعد شیئرز کی قیمتوں میں اتنی کمی واقع ہوئی ہےچین کے بعد دنیا میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس کے بعد جنوبی کوریا اور ایران کا نمبر آتا ہے

No comments:

Post a Comment